بہار کے سمستی پور میں ٹرک سے موٹر سائیکل کی ٹکر میں3 نوجوان ہلاک

سمستی پور:بہار میں سمستی پور ضلع کے اجیار پور تھانہ علاقہ میں کل دیر رات سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان دل سنگھ سرائے کی طرف آ رہے تھے اسی وقت ساتنپور گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر 28 پر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تینوں نوجوان زخمی ہوگئے۔
انہیں کو فوری طور پر سمستی پور صدر اسپتال بھیجا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ضلع کے سرائے رنجن تھانہ علاقہ کے سرائے رنجن گاؤں رہائشی وکاس کمار (21)، مفصل تھانہ علاقہ کے لگنیا سوریہ کنٹھ گاؤں کے رہنے والے مہیش کمار (20) اور کلیان پور تھانہ علاقہ کے مہتاپر کے رہنے والے دیپک کمار (21) کے طورپر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in collision between motorcycle and truck in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply