آندھراپردیش میں آٹو کار ٹکر میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کرنول کی بی وینکٹ رمنا کالونی کی قومی شاہراہ پرا س وقت پیش آیا جب ایک آٹو رکشہ کار کی زد میں آگیا۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور مزید تین شدید زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مرنے والوں کی شناخت کوڈومرو منڈل کے پالاکرتی کے رہنے والے راج شیکھر ریڈی، سرینواس ریڈی،بھرت ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں رمنا ریڈی، گوپال ریڈی،مہاویر شامل ہیں۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in car auto collision in karnool dist in andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply