تمل ناڈو میں سڑک حادثہ ، دو طلبا سمیت3ہلاک،34زخمی

ویرودھونگر:تمل ناڈو میں ورودھو نگر سے ویلاتھی کولم جانے والی ایک پرائیویٹ بس کی تمل پاڈی کیجانب سے آنے والے ایک ٹریکٹر سے ٹکر ہو گئی جس میں کم ا زکم 3افراد بشمول دو پولیٹیکنک طلبا ہلاک اور کم و بیش تین درجن دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح پلیام پٹی میں پیش آیا۔پولس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت 19سالہ ایس ارون کمار،19سالہ مری سیلوام اور 58سالہ آر سیلوام کے طو پر کی گئی ہے ۔یہ تینوں پلوا ناتھم کے رہائشی تھے۔
ٹکر ہوتے ہی پرائیوٹ بس کے عقبی ٹائر نکل گئے جس کے باعث تیز رفتار سے جارہی بس پلٹ گئی۔تین افراد جو فٹ بورڈ پر کھڑے تھے بس کے نیچے کچل کرہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں28بس کے مسافر ہیں جبکہ چھ افراد ٹریکٹر سوار ہیں۔ زخمیوں 16خواتین بھی شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in bus tractor collision in tamil nadu 34 others injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply