بہار میں ایک گیرج کی دیوارگرنے سے تین ہلاک

مظفر پور(بہار)بہار میں مظفر پور ضلع کے برہم پورا تھانہ علاقے میں کو علی الصباح ایک دیوار گرنے سے تین افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔ ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ چاندنی چوک میں واقع ادریس میاں کے گیرج میں تین لوگ سو رہے تھے تبھی طوفانی بارش کے باعث پرانی خستہ حال دیوار اچانک گر گئی۔
جس کے نیچے دب کر ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ علاقے کے سمیرگنج گاؤں کے36سالہ محمد فیروز، دربھنگہ ضلع کے کشیشور تھانہ علاقے کے بھلا گاؤںکے 33سالہ شمشیر عالم اور سمستی پور ضلع کے سنگھیا تھانہ علاقے کا24سالہ محمد صدام شامل ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے کہ قدرتی آفت کے تحت ملنے والی امداد کے طور پرہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے چار لاکھ روپے کا چیک دیا گیا اورلاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as wall collapses in a garage in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply