راجستھان میں ٹرک پلٹ گیا،3 افرادہلاک

جے پور:راجستھان میں دھول پور ضلع کے منکا تھانہ علاقے کی قومی شاہراہ تین پر ہفتہ کو دیررات گئے تیز رفتار سے جارہا ٹرک ٹائرپھٹ جانے سے ڈیوائڈر پر چڑھ کر پلٹ گیا جس سے اس میں سوار تین افراد ہلاک اور چار دیگرشدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ڈاکٹر منگل سنگھ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as truck overturns in dholpur in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply