اترپردیش کے مہراج گنج میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی،3ہلاک،دو زخمی

لکھنؤ:اترپردیش میں مہراج گنج کے کولہی علاقے میں جمعرات کی شام ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پرسوار ایک بچی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ نیپال کے سیمرا کے باشندے50سالہ محمد رضا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نوتنوا کی طرف سے آ نے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے گلرھا کے قریب ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور نے ٹرک کی رفتار تیز کر دی۔
قریب دو کلومیٹر آگے کولہی قصبے میں ایک اور موٹر سائیکل کو اپنی زدمیں لے لیا جس سے اس پر سوار نوتنوا علاقے کی رہنے والی کملاوتی دیوی (45) شیلا دیوی (26) اور آٹھ سالہ انامکا عرف سونی کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور س راج بھر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ٹرک چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

Title: three killed as truck hits motorcycles in maharajganj up | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply