اترپردیش کے مرزا پور میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئیِ3ہلاک متعدد زخمی

مرزا پور:اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے چنار علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹ جانے سے ایک عورت اور بچے سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ چھیتم پور گاؤں سے کچھ لوگ بچے کا منڈن کرانے کے لئے سدھ ناتھ مندر گئے تھے۔ مندر سے درشن، پوجا اور منڈن کرانے کے بعدعورت اور بچوں سمیت تقریباً 25 لوگ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر واپس لوٹ رہے تھے اسی دوران ننوتی گاؤں کے نزدیک اچانک ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔
اس حادثے میں چکورا دیوی (60) شیام کمار (10) اور نیرج (24) کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایاحادثے میں زخمی سبھی لوگوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as tractor trolly oveturns in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply