اتر پردیش کے شہرچندولی میں ٹریکٹر۔ٹرالی پلٹ گئی، تین ہلاک 10زخمی

چندولی: اترپردیش میں چندولی ضلع کے دھینا علاقے میں ٹریکٹر۔ٹرالی کے پلٹ جانے سے آخری رسومات ادا کرکے گھاٹ سے واپس آ رہے تین افراد کی موت اور دیگر دس زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھینا علاقے کے ایوٹی گاؤں میں رہنے والے چند لوگ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر آخری رسوم ادا کرنے کے لئے جگنا گھاٹ پر گئے تھے اورشام میںگاؤں واپس آ رہے تھے کہ بگھاری گاؤں کے نزدیک اچانک ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی۔
حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت منوج شرما، یوگیندر اور سبل دھانک کے طورپر ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی تمام لوگوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as tractor trolley overturns in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply