بہار میں ایک ٹریکٹرکھڈ میں جا گرا، تین ہلاک

پٹنہ: بہار میں پٹنہ ضلع کے سکسوہرا تھانہ علاقہ کے بند موڑ کے نزدیک آج ایک ٹریکٹر پلٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ ٹریکٹر پر سوار تین افراد سکسوہرا سے بندجارہے تھے تبھی ان کا ٹریکٹربے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڈ میں جا گرا۔
جس سے ٹریکٹر پر سوار تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت ارجن اور راجو کے طور پر ہوئی ہے مگر تیسرے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as tractor overturns in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply