آسام کے نوگاؤں ضلع میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

گوہاٹی: آسام کے نوگاو ںضلع کے جکھالاباند میں آج صبح ایک گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے 37 پر آج صبح ایک گیس ٹینکر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرایا جس سے اس میں بھیانک طریقے سے آگ لگ گئی۔ جائے حادثے کے پاس تین مکان اور دو گاڑیاں ٹینکر میں لگی آگ کی زد میں آ گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور اورخلاصی کے علاوہ ایک عورت بھی ہلاک ہو گئی جبکہ دو لوگ جھلس گئے۔ انہیں پاس کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as tanker meets with accident in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply