تمل ناڈو میں لاری کھائی میں جاگری3 ہلاک، چھ زخمی

ڈنڈی گل(تمل ناڈو) : تمل ناڈو میں ضلع ڈنڈی گل کے سامبیا پٹی گاؤں میں آج ایک لاری کے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرجانے سے اس میں سوار تین مزدور ہلاک اور چھ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔
پولس نے بتایا کہ یہ لاری دیوار اور فرش کی ٹائلس لے کر ڈنڈی گل سے رام ناتھ پورم ضلع کی طرح آرہی تھی۔ جس پر8 مزدور سوار تھے۔ جب یہ لاری ناتھم۔ کوٹم پٹی روڈ پر پہنچی تو وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اورسڑک سے پھسل کرگہری کھائی میں جا گری۔
جس سے تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ لاری کے ڈرائیور سمیت تمام زخمیوں کو ناتھم میں واقع سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ڈرائیور رات سے گاڑی چلارہا تھا اور اس کے تھکے ہوئے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as lorry falls into gorge at dundigal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply