اتر پردیش کے شہربریلی میں گھنے کہرے کے باعث سڑک حادثہ میں تین ہلاک

بریلی:ترپردیش کے شہر بریلی میں ایک سڑک حادثہ میں 3افراد اور دو زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شہر کے نواب گنج علاقے میں گہری دھند کے باعث پیش آیا ۔پولس نے حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کچناری گاؤں کا رہائشی 35سالہ للت کمار چار دیگر ساتھیوں کے ساتھ بذریعہ کار شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے جارہا تھا۔
راستے میں گھنے کہرے باعث آگے چند میٹر دور بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔جس کی وجہ سے دمکھود اتراہا کے نزدیک ان کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراکر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔
جس سے اس میں سوار سنچیاری کے باشندہ سریندر کمار (34) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور رنجیت (32) اور جمونیا کے باشندہ ارجیت (35) اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ زخمی روی اور للت کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as car rams tractor in bareily in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply