مدھیہ پردیش میں بس کھائی میں جا گری، تین ہلاک دو درجن سے زائد زخمی

رائے سین: مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع کے سلطان پور تھانہ علاقے میں ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے اس میں سوار تین افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈنڈوری سے بھوپال جا رہی بس آج صبح قومی شاہراہ نمبر 12 پر پیپل والی کے پاس بے قابو ہوکر سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس سے بس میں سوار تین مسافروں کی موت ہو گئی اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سلطان پور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے آٹھ شدید زخمی افراد کو بھوپال ریفر کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈنڈوری ضلع کے بتائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed as bus falls into gorge in mps raisen district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply