بہار کے بھاگلپور اور کٹیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے دادی پوتا سمیت3ہلاک دو شدید طور جھلس گئے

کٹیہار:بہار میں بھاگلپور اور کٹیہار ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کنبہ کے دو افراد سمیت3ہلاک اور دو دیگر شدید طور پر جھلس گئے۔ بھاگلپور سے موصول اطلاع کے مطابق رانگا تھانہ کے تحت گنگا ندی کے کنارے سدھوا علاقہ میں زبردست بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 60سالہ سیا دیوی اور 15سالہ نتن رجک اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ جانوروں سے اپنی فصل بچانے کے لیے کھئیت میں ہی سو رہے تھے ۔
ضلع کے ہی پھلیا تھانہ حلقہ میں اتوار کوعلی الصباح آسمانی بجلی گرنے سے سنتوش رائے نام کا ایک چار سالہ بچہ ہلاک اور اس کے والدین امرجیت رائے اور سنیتا دیوی شدید طورپر جھلس گئے۔ بجلی اس کنبہ کی جھونپڑی پر گری تھی جس میں جھونپڑی بھی جل کر ہلاک ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تیز آندھی کی وجہ سے اس گاؤں میں 20 سے زائد جھونپڑیاں راکھ ہو گئیں اور کیلے کی فصل کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Title: three killed and two others injured due to lightning in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply