کرناٹک میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 3افراد ہلاک

چام راج نگر:کرناٹک کے کولگیل تعلق کے مدیوہالی میں کل ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں سوارافراد کوئمبٹورسے کولگیل جا رہے تھے۔ اس دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس سے کار درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ہلاک شدگان کی شناخت یشونت (19)، ستیش (20) اور ومل (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو میسور کے کے آر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed after vehicle crashes into tree in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply