تمل ناڈو میں چلتی ٹرین سے گرکر تین ہلاک، چار زخمی

چنئی: تمل ناڈو میں پالاونتھانگل اور سینٹ تھامس ماؤنٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان چنئی بیچ چینگال پیٹ۔ترمال پور سیکشن میں چلتی الیکٹریکل ایک سے زیادہ یونٹ (ای ایم یو) ٹرین کے پائدان سے پٹری پرگرنے سے تین مسافروں کی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔ ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام مسافر نوجوان تھے اور ای ایم یو ٹرین کے پائدان پر کھڑے ہو کر سفر کر رہے تھے۔
ای ایم یو ٹرین ترومال پورسے چنئی کی طرف جا رہی تھی۔ ریلوے پولیس نے بتایا پائدان پر سفر کر رہے مسافروں میں سے ایک مسافر کا بیگ سگنل سے ٹکرانے سے مسافر سمیت دیگر چھ لوگ کچھ ہی سیکنڈ میں ٹرین سے نیچے گر گئے۔ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت پیرنگلاتھور کے رہنے والے19سالہ پروین راج اور22سالہ منی کندن کے طور پر ہوئی ہے۔

Title: three killed after falling from train along with four in chennai suburban train | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply