آندھراپردیش میں کار ۔لاری ٹکر میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلعکڈپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح ضلع کڈپہ کے ریلوے کڈور علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار کو لاری نے ٹکر مار دی۔مرنے والوں کی شناخت سندو پلی منڈل کے ایدی گاپلی موضع کے رہنے والے سریش (26) ، کار ڈرائیورراج شیکھر (34) اور دیگر کے طورپر کی گئی ہے۔
یہ افراد اپنی بولیرو کار میں شرڈی سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ راہگیرو ں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو رویا اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed after car collides with truck in kadapa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply