تمل ناڈو میں دو کاریں ٹکرا گئیں،3ہلاک، 13 زخمی

پڈوچیری:تمل ناڈو کے ولی پورم ضلع میں مراکانم کے نزدیک ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو کاریں سامنے سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک گاڑی کونمیدو سے پڈوچیری کی طرف جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی میں ایک نجی کمپنی کی خاتون ملازم سوار تھی۔
حادثے میں ایک کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر خواتین کی موت علاج کیلئے پونڈیچیری انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پی آئی ایم ایس) لے جانے کے دوران ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت شکتی، کلیام مال اور شانتی کے طور پر ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed 13 injured as two cars collide head on in tamilnadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply