چھتیس گڑھ کے اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کی قلت سے تین بچے ہلاک

رائے پور: ابھی اترپردیش کے شہر گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں آکسیجن سلنڈروں کی قلت سے 100سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کے دلخراش سانحہ کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ چھتیس گڑھ کے دارالخلافہ رائے پور کے ایک اسپتال میں آکسیجن کے سلنڈروں کی کمی کے باعث تین بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔
ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر آر پرسننا کے مطابق آکسیجن پریشر میں کمی تھی آکسیجن سلنڈروں کی سپلائی میں نہیں۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ یہ اموات بیماری کے باعث ہوئی ہیں۔دریں اثنا چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے یہ اموات ہونے کے معاملہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three kids die in raipur govt hospital after alleged low oxygen supply in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply