شمالی اور وسطی ہندوستان میں طوفان بادو باراں ،18 ہلاک، اناج و پھلوں کی فصلیں برباد

نئی دہلی: شمالی ہند اور وسطی ہند میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی اور دہلی سے کشمیر تک طوفان بادو باراں کا زور رہا ۔ اس سے جہاں ایک طرف موسم کافی خوشگوار ہو گیا اور لوگوں کو شدید گرمی سے نجات ملی وہیں دوسری جانب کئی مقامات پر اس کا قہر بھی ٹوٹا جس میں کم و بیش18افراد ہلاک ہو گئے۔
اناج او رپھلوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا،کہیں مکان گرا تو کہیں درخت اور بجلی کے کھبے اکھڑ کر گر پڑے جس سے سڑکوں پر جام لگ گیا اور لوگوں کو گھر پہنچنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اترپردیش سے موصول اطلاع کے مطابق وہاں بدھ کو متواتر چوتھے روز بھی آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی اور آگرہ کے قریب فراہ گاؤں میں ایک دو منزلہ مکان کے بھی ڈہہ جانے کی خبر ہے جس میں مبینہ طور پر تین بچوں سمیت4افراد ہلاک ہوگئے۔
راجستھان میں بھی طوفان نے زبردست قہر ڈھایا ۔ یہاں نہ صرف کسانوں کی فصل تباہ ہو گئی بلکہ بارش سے متعلقہ حادثات میں مختلف مقامات پر 12افراد ہلاک ہو گئے۔خبروں کے مطابق دھولپور میں7اور بھرت پور میں 5افراد ہلاک ہوئے۔
بارش کے باعث آگرہ جے پور شاہراہ پر روڈ ٹریفک اور آگرہ دھورپور ریل ٹریفک بھی بری طرح متاثر رہا۔وادی کشمیر میں میں بھی تین روز سےبھاری برفباری سے عام زندگی مفلوج ہو گئی۔
اور کئی علاقوں میں چٹانیں کھسکنے کا خطرہ ہو گیا۔ہماچل پردیش کے کئی مقامات پر سیب کے پیڑوں سےپھول گر گئے جس سے سیب باغبانوں کے چہرے مرجھا گئے۔تین روز سے جاری بارش اور تیز و تند ہواؤں سے گیہوں اور جو کی فصل تباہ ہو گئی۔لیموں، لیچی اور آم کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three kids among 18 killed as rain lashes up rajasthan and himachal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment