سری لنکا نے3 ہندوستانی ماہی گیروں کو ان کی خود کار کشتیاں سمیت گرفتار کرلیا

پدوکوٹائی:سری لنکا بحریہ نے کل رات تین ہندوستانی ماہی گیروں کو سری لنکا کی آبی حدود میں گھس کر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کی خودکار کشتیاں بھی ضبط کر لی۔ تمل ناڈو کی ریاست ماہی گیری کے شعبہ کے افسر نے بتایا کہ پدوکاٹائی ضلع کے کوٹائی پٹنم گاؤں کے تین افراد کو سری لنکا بحریہ کے ذریعہ پکڑے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل صبح کوٹائی پٹنم گاؤں سے تقریباً 600 ماہی گیر 146 خود کار کشتیوں سے سمندر میں ماہی گیری کرنے گئے تھے۔
جب ان میں سے تین ماہی گیر سری لنکا کی 13 سمندری کلومیٹر شمال مغرب حد میں پہنچ گئے تو وہاں کی نگرانی کر رہے سری لنکا کے شمالی سمندری فوجی دستے نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ماہی گیروں کوکنکینس تھرائی جزیرے پر لے جاکر مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ ماہی پروری جافنا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سپرد کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three indian fishermen arrested by sri lanka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply