آسام میں گیس ٹینکر پلٹنے سے بھیانک آتشزدگی،4 ہلاک20سے زائد زخمی

گوہاٹی: آسام میں گولاگھاٹ ضلع کے ڈیرگاؤں میں کل دیر رات ایک ایل پی جی ٹینکر کے سڑک سے پھسل کر گھروں کے پاس پلٹ جانے سے زبردست آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر کم از کم چار افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کل رات تقریبا ساڑھے دس بجے قومی شاہراہ -37 پر ایل پی جی ٹینکر سڑک سے پھسل کر گھروں کے پاس پلٹ گیا۔ جس سے گھروں میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ایک بچے سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔
شبہ ہے کہ ٹینکر کے ڈرائیور نے اس پر سے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو جورہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں بہت سے مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three from family killed in fire following leak from lpg tanker in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply