اترپردیش کے شہرامروہہ میں کرنٹ لگنے سے تین ہلاک

امروہہ:اترپردیش میں امروہہ کے رجب پور علاقے میں کرنٹ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق محمد پور گاؤں کے جنگل سے گزرنے والی 33کے وی ہائی ٹینشن بجلی کی قریب تین لاکھ روپے کی مالیت کا 2100میٹر تار کل رات چوروں نے کاٹ لیا۔ مزیدتار کاٹنے کے دوران انہیں زبردست کرنٹ لگا جس سے وہ تینوں موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے موقع سے تینوں کی جھلسی ہوئی لاشیں اور چوری کے تار کے علاوہ کٹر سمیت دیگر آلات بر آمد کئے۔ پولیس نے سب ڈیویژن افسر چمن پرکاش کی موجودگی میں موقع کی جانچ کرکے مقدمہ درج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جونئر انجینئر جے پرکاش نے چوروں کے ذریعہ ایک ہفتے پہلے بھی آٹھ کھمبوں پر سے تار کاٹ لئے جانے کا معاملہ درج کرایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three electrocuted to death in amroha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply