راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران تین بھائی ڈوب کر ہلاک

بھرت پور: راجستھان کے دھول پور میں دیوی کی مورتی وسرجن کے دوران آج تین سگے بھائی پاروتی ندی میں بہہ گئے۔ منکا تھانہ پولس نے بتایا کہ علاقے میں اترپردیش کے ضلع آگرہ سے متصل سرحد پر پاروتی ندی میں مورتی وسرجن کے دوران یہ تینوں اچانک ہی گہرے پانی میں چلے گئے اور جب تک سنبھلنے کی کوشش کرتے ندی کا تیز بہاؤ انہیں دورتک بہا لے گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد منکا تھانہ پولس اور اتر پردیش پولس موقع پر پہنچی۔ دونوں ریاستوں کی پولس نے آگرہ کے نینارا جاٹ گاؤں کے رہنے والے تینوں بھائیوںکو ندی سے باہر نکال کر قریبی اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ان تینوں بھائیوں کی شناخت 21سالہ راہل،19سالہ نیرج اور17سالہ بھارتی کے طور پر ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three drown during durga idol immersion in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply