یمنا ایکسپریس وے پر کار اور ٹینکر میں بھیانک ٹکر ،ایمس کے 3ڈاکٹرز ہلاک

متھر ا: اترپردیش کے شہر متھرا کے سوریر علاقہ میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک کار اور کینٹر کی ٹکر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے تین ڈاکٹرز ہلاک اور چار ڈااکٹرز زخمی ہو گئے ۔
پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) ادتیہ کمار شکلا نے بتایا کہ زخمی ڈاکٹروں کو قریب کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر دہلی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بھیج دیاگیا۔
یہ انوا کار دہلی سے آگرہ جارہی تھی کہ یمنا ایکسپریس وے پر مخالف سمت سے آرہے کینٹر سے ٹکرا گئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بالکل پچک گئی او لاشوں اور زخمیوں کو کار کاٹ کر نکالا گیا۔

Title: three doctors from aiims killed in accident on yamuna expressway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply