اتر رپردیش کے شہربریلی میں مکان کا چھجہ گر گیا3 ہلاک، درجنوں زخمی

بریلی:اترپردیش میں بریلی کے شیر گڑھ علاقے میں مکان کا چھجا گرنے سے ملبے میں دب کر تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 24سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیرم نگر گاؤں میں چہلم کا جلوس دیکھنے کےلئے آس پاس کے گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں میلے کی جگہ کے پاس مبین خان کی چھت پر جمع تھے۔
اس دوران اچانک مکان کا چھجا گر گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوںکی شناخت بیرم نگر کے رہائشی والے25سالہ محمد ذاکر،20سالہ تسلیم اور 40سالہ سردار احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔زخمیوں میں چار ابرار،فریاد،راشد،تسلیم کی حالت نازک ہے جنہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three died in balcony collapsed during religious procession in bareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply