اترپردیش کے شہرکانپور میں بم دھماکے،6مکان زمیں بوس، تین ہلاک

کانپور:(یواین آئی)اترپردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرسول بازار کے بیچ و بیچ اہم بازار میں ہوا یہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ چھ مکان ملبے میں تبدیل ہوگئے۔واقعہ کی جانچ کےلئے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس)موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ قومی آفات راحت دستے(این ڈی آر ایف)کے جوان مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
سینئر افسر کی موجودگی میں علاقے میں بچاؤاور راحت کا کام جاری ہے۔ملبے سے اب تک تین افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔جس میں ایک خاتون اور ایک بچے کی لاش بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق قصبے کے ایک مکان میں پٹاخہ فیکٹری کا غیر قانونی کام چل رہا تھا۔یہ مکان بابو سنگھ نامی شخص کا ہے۔اس دوران دھماکہ ہونے سے یہ مکان زمین دوز ہوگیا۔ملبے سے دو لوگوں کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے جنہیں کاشی رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three die in blast in kanpur house scores more trapped in rubble in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply