اترپردیش کے سنبھل میں ٹریکٹر پلٹنے سے تین ہلاک

سنبھل: اترپردیش کے سنبھل قصبہ میں اینٹوں سے لد ایک ٹریکٹر عدم توازن کا شکار ہو کرپلٹ گیا جس کے نیچے دب کر تین مزدور ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب گنور علاقہ میں سیکورا روڈ پر شدید کہرے میں بہت تیز رفتار سے جارہا تھا۔اور جب ٹریکٹر کا توازن بگڑا تواس میں سے اینٹوں کی ایک پرت وہاںایک گڑھے کے قریب بیٹھے مزدوروں پر گر گئی ۔
تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three dead 2 injured in up road mishap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply