دہلی کے شاہدرہ میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی،3ہلاک، 12 زخمی

نئی دہلی: جمنا پار کے نیو شاہدرہ علاقے کے موہن پارک میں آج صبح ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگ جانے سے تین افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح پانچ بج کر چھ منٹ پر ملی۔ فوری طور پر آگ بجھانے کی پانچ گاڑیاں بھیجی گئیں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ساڑھے چھ بجے آگ پر قابو پایا گیا۔ محکمہ نے بتایا کہ موہن پارک کے مکان نمبر 10521 میں تقریباً ڈیڑھ سو گز میں بنی اس عمارت میں نیچے پارکنگ اور اوپر چار منزل میں فلیٹ بنے ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت میں 36سالہ سنجے، رجنی (30) اور آٹھ سال کی بچی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 10 کا علاج گرو تیغ بہادر اسپتال میں چل رہا ہے جبکہ دو کو علاقے کے شانتی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے کی تکلیف سے دو چار ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان فلیٹوںکی پارکنگ لاٹ میں چارج کئے جارہے ای رکشوں میں سے ایک ای رکشہ میں شارٹ سرکٹ ہوجانے سے آگ لگ گئی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس چار منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three dead 10 injured in fire in delhis shahdara in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply