چتوڑ گڑھ میں 3نابالغ دلت بچوں کو برہنہ کر کے بری طرح پیٹا گیا

چتوڑ گڑھ: راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کی بسی تحصیل میں 3نابالغ دلت بچوں کو ایک اونچی ذات کے شخص کی موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں ننگا کر کے بڑی بے رحمی سے زدو کوب کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ان کو بری طرح مارنے پیٹنے کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں کئی سوٹڈ بوٹڈ لوگوں کو ان تینوں نابالغ بچوں کے سارے کپڑے اتار کر کڑی دھوپ میں تپتی زمین پر بٹھا کر لات گھونسے اور تھپڑ مارتے دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد ان بچوں کو برہنہ حالت میں ایک گھنٹے تک علاقہ میں گھمایا گیا ۔جس وقت ان پر یہ ستم ڈھایا جا رہا تھا تو کوئی انہیں بچانے نہیں آیا اور خاموش تماشائی بنے رہے۔بعد میں شدید زخمی حالت میں ان بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولس ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پہنچی اور بدقت تمام ان بچوں کو ہجوم کے چنگل سے چھڑایا۔چتوڑ گڑھ کے ایس پی پی کے کھیم سارا نے بتایا کہ اس معاملہ میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس سے سے پہلے نامعلوم افراد کے خؒاف معاملہ درج کر لیا گیا تھا۔چوری کی بائیک ان نابالغوں سے برآمد کر لی گئی ۔

Title: three dalit teens stripped beaten for stealing bike in chittor | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply