بہار میں برسات کے پانی سے بھرے گڈھے میں گر کر تین دلت بچیاں ہلاک

ویشالی( بہار):بہار میں ویشالی ضلع کے جنداہا تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب جانے سے دلت کنبہ کی تین بچیوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پورا ہری پرساد گاؤں کے ایک دلت کنبہ کی تین بچیاں گاؤں سے تھوڑی دور پانی سے بھرے گڈھے میں نہانے گئی تھیں-
ذرائع نے بتایا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت جے سی بی مشین سے مٹی کی کھدا ئی کی گئی تھی جہاں 20 فٹ کا گڈھابن گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے گڈھے میں پانی بھر گیا تھا جہاں بچیاں روزانہ کی طرح نہانے گئی تھیں۔ گاوں ولوں کی مدد سے لاشوں کو گڈھے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے حاجی پور صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three dalit minor girls drown in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply