چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ،تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

رائے پور: نکسلی تشدد سے بری طرح متاثر چھتیس گڑھ کے سوکما ضلع میں نکسل مخالف کارروائی کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے تین جوان زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق یہ واردات پیر کے روز علی الصباح چنتا گپھا برکھا پال میں اس وقت ہوئی جب سی آر پی کی 74ویں بٹالین کے اہلکار ایک راستے کی صفائی کرر ہے تھے۔
جراثیم کش دوا کے چھڑکاؤ کے دوران ایک بارودی سرنگ دھماکہ سے پھٹ پڑی جس میں ایک انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ان تینوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرنے کے لیے بذریعہ طیارہ جگدل پور بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ سکما ریاست کے بستر خطہ میں ماو¿ باغیوں کے تشدد سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: three crpf men injured in ied blast in chhattisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply