بہار کے شہر چمپارن میں جھگی میں آتشزدگی سے ایک کنبہ کے تین بچے زندہ جل کر ہلاک

بیتیا: بہار میں ضلع مغربی چمپارن کے گوپال پور تھانہ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ایک جھونپڑی میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی زندہ جل کر موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کے مطابق کدموا گاؤں کے باشندے شیخ گڈونے بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد جھونپڑی میں دیا جلا کر انہیں سلا دیا اور وہ بیوی کے ساتھ کچھ دور رہنے والے اپنے سسر کے گھر چلا گیا۔
اسی دوران جھونپڑی میں دیے سے آگ لگ گئی جس سے5سالہ افسانہ،3سالہ ارشاد اور پانچ ماہ کے معصوم بچے کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے گھر میں رکھا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مہارانی جانیکی کنور اسپتال بھیج دیا۔ دریں اثنا ریاست کے وزیر صنعت خورشید احمد نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو تسلی دی اور حکام کو انہیں ہر ممکن مدد دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three children of a family burnt alive in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply