بہار میں زبردست بارش سے جھونپڑی زمیں بوس، تین بچے ہلاک

بہارشریف:بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانہ حلقہ میں کل دیر رات مٹی کی دیوار سمیت جھونپڑی گر جانے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ تیز بارش کی وجہ سے چتربگہا گاؤں رہائشی یوگل کیوٹ کے گھر کی دیوار کے ساتھ جھونپڑی بھی گر گئی۔ حادثے میں یوگل کی بیٹی لکشمی نہاکماری (14) اور شاردا کماری (01) اور بیٹے ساجن کمار (06) کی موقع پر ہی دب کر موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی یوگل کی بیوی اور دو بچوں کو علاج کے لئے مقامی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے وقت یوگل کیوٹ اپنے گھر میں موجود نہیں تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہارشریف صدر ہسپتال بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three children killed four others injured in house collapse in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply