بہار میں تین بچے کھیلتے کھیلتے سون ندی میں ڈوب کر ہلاک

پٹنہ (بہار):بہار میں پٹنہ ضلع کے منیر تھانہ علاقے کے شیرپور گاؤں کے قریب سون ندی میں ڈوب کر تین بچوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیرپور گاؤں کے کچھ بچے ندی کے کنارے کھیل رہے تھے اور پانی میں کود بھی رہے تھے کہ اچانک تین بچے ندی کی لہروں کی زد میں آکر بہہ گئے اور جب تک ان کو ندی سے نکالا جاتا تینوں دم توڑ چکے تھے۔
بچوں کی شناخت دو سالہ روشن کمار آٹھ سالہ کوشلیا کماری اور چار سالہ گڑیا کماری (04) کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three children drown in sone river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply