گجرات میں ایک ہی کنبہ کے تین بچے ڈوب کر ہلاک

احمد آباد:گجرات میں جوناگڑھ ضلع کے ماگروں علاقے میں اتوار کو تین کمسن بچے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس انسپکٹر جے۔
آرگڈوترا نے بتایاکہ اتوار کی صبح ماگروںکے رہائشی اقبال بھائی کے دو بیٹے16سالہ عبدالقادر اور13سالہ سیجان اور فضل بھائی کا15سالہ بیٹا مصطفی حسین آباد گاؤں کے قریب مونی ندی میں نہانے گئے تھے۔
نہانے کے دوران تینوں کی دریا میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ تینوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three children drown in rainwater pit in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply