کرناٹک میں کنویں میں گرکر تین بچے ہلاک

یادگیر:کرناٹک میں یادگیر ضلع کے سورپور تالک میں ناراین پور کے نزدیک کل شام تین بچوں کی ایک کنویں میں گرکر موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں ب کنویں سے نکال لی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت گنیش (13)اور دو بھائی وجے(12)،اجے (11)کے طورپر ہوئی ہے۔
یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کل شام یہ لڑکے کنویں میں نہانے گئے تھے۔اجے اور وجے کی بہن یمنابائی کے جب بار بار آواز لگانے پر بھی کوئی جواب نہیں آیا تو وہ کنویںکے نزدیک گئیں تو انہوں نے لڑکوں کو مردہ پایا۔ مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں نے لاشیں باہر نکالیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three children die after falling into a well in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply