مدھیہ پردیش میں موٹر سائیکل پر سوار تین سگے بھائی کار کی زد میں آکر ہلاک

بھنڈ:مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں بارات کی ایک کار کی ٹکر سے ایک موٹرسائکل پر سوار تین سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس سب ڈیویڑنل افسر پروین اشٹھانا نے بتایا کہ ضلع کے گوہد سے کل دیر رات دولہا -دلہن کولے کر ایک بارات گوالیارلوٹ رہی تھی۔اسی بارات میں ایک گاڑی نے قومی شاہراہ نمبر92پر مالنپور میں ایک موٹرسائکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں بائک سوار تین سگے بھائی دھنی رام،جنڈیل سنگھ اور کومل سنگھ کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بھائی بھی ایک شادی کی تقریب میں شامل ہوکر واپس لوٹ رہے تھے۔مالن پور تھانہ پولیس نے فرار کار ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three brothers were killed when their motorcycle was hit by a car in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply