اترپردیش کے ایٹہ شہر میں کمسن بچی سے اجتماعی جنسی زیادتی،متاثرہ کی حالت نازک

ایٹہ:اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں چھ سال کی بچی سے تین سگے بھائیوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جیتھرا علاقے میں کل شام ایک عورت اپنی بڑی لڑکی کے ساتھ چارا لینے گئی تھی اور اس کی چھ سال کی بچی گھر میں اکیلی تھی۔ عورت کا الزام ہے کہ اس کے رشتہ میں بھتیجے لگنے والے تین بھائی ہردیش، دھریندر اور دیپک گھر میں گھس آئے اور بچی کو کوئی چیز دلانے کا لالچ دے کر پاس کے کھیت میں لے گئے جہاں تینوں نے اس سے اجتماعی جنسی زیادتی کی اور نازک حالت میں اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گھر لوٹنے پر عورت کو اس کی بیٹی نہیں ملی۔ اس کی تلاش میں وہ کھیت کی طرف گئی تو وہاں وہ نازک حالت میں پڑی ملی۔
متاثرہ بچی نے ماں کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے تینوں ملزمان کے نام بتائے۔ اطلاع ملنے پر خاتون پولیس بچی کو لے کر رات میں ہی ضلع اسپتال پہنچی۔ خاتون ڈاکٹرانیتا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت بہت نازک ہے۔ لڑکی کے پوشیدہ عضو میں لکڑی کا ٹکڑا ملا ہے۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بچی کو علی گڑھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیارتھ انیرودھ پنکج ضلع ہسپتال پہنچے اور واقعہ کی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ ملزمان کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان ہے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three brothers gangrape a teenage girl in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply