آسام میں سیکورٹی فورس کی کارروائی میں3بوڈو انتہا پسند ہلاک

گوہاٹی:آسام کے شمالی علاقے میں اروناچل پردیش کی سرحد سے متصل سونیت پور ضلع میں آج انتہاپسند تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ -سانگبیجیت (این ڈی ایف بی -ایس )کے خلاف سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں تین انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی دستوں نے تنظیم کے ایک کیمپ کو تباہ بھی کردیا۔ مہم کی قیادت کرنے والی سونیت پور کی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیکتا پراشر نے کہا کہ سکیورٹی دستوں کو اس علاقے میں8انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
سکیورٹی دستے کے جوان جب وہاں پہنچے تو انتہا پسندوں نے ان پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ گرینیڈ سے بھی حملہ کردیا۔سکیورٹی دستوں کی جوابی کارروائی میں تین انتہاپسند مارے گئے،لیکن باقی وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سکیورٹی دستوں نے انتہاپسندوں کے کیمپ کو تباہ کردیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بر آمد کیا۔ مارے گئے انتہاپسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three bodo terrorists killed in encounter in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply