جے این یو کے اے بی وی پی عہدیداروں نے پارٹی چھوڑ دی

نئی دہلی: طلبا برادری پر حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج میں بی جے پی کے طلبابازو اے بی وی پی کے تین عہدیداروں نے جے این یو میں، جہاں کے حریف گروہ کے ایک طالبعلم لیڈر کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دےنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بھی چھوڑ دی۔ بی جے پی کے جن یوتھ لیڈروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اور جے این یو اسٹوڈنٹس یونی کے صدر کنہیا کمار کی موافقت میں بیان دیا ہے وہ پردیپ نروال، راہل یادو اور انکت ہندس ہیں۔ ان تینوں میں سے ایک لیڈر نروال نے کہا کہ ’کنہیا ملزم ہے تو اس پر مقدمہ چلایا جائے، اگر آپ اسے تاحیات قید زنداں میں ڈالنا چاہتے ہیںتو ڈال دیں“ ۔لیکن اس کا فیصلہ عدالت کو کو کرنا چاہئے۔ ”ہمارے کلچر کو طالبانی نہ بنایا جائے“ ۔واضح رہے کہ ملک کی حزب اختلاف اور طلبا و اساتذہ کی اکثریت نے کنہیا کی گرفتاری اور آزادی اظہار رائے کو کچلنے کے اقدامات پر تنقید کی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three bjp youth leaders quit posts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply