تریپورا میں جاسوسی میں ملوث تین بنگلہ دیشی گرفتار

اگرتلہ : تریپورا پولیس نے گوماتی ضلع میں بنگلہ دیش کے تین نوجوانوں سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نودیپ جماتیا کی قیادت میں پولیس فورس نے نوتن بازار تھانہ علاقے کے بیرائی ڈوکن علاقے میں میتھو چکما کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا۔
پوچھ گچھ کے بعد میتھو سمیت چاروں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت نین چکما، بیہوبن چکما او رڈی چکما کے طور پر ہوئی ہے۔ ان پر غیر قانونی طور سے ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مبینہ طور پر بنگلہ دیش میں امن فوجکے خلاف نبرد آزما یونائٹیڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے لئے کام کرنے اور جاسوسی میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three bangladeshi arrested in tripura village in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply