دو سڑک حادثوں میں تین امرناتھ یاتری سمیت پانچ افراد ہلاک

پھگواڑا: پنجاب کے پھگواڑا ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں تین امرناتھ یاتریوں سمیت پانچ افراد کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلا واقعہ چچوکی گاو¿ں کے نزدیک کل رات ہوا جہاں ایک گاڑی اور نجی کمپنی کی بس کے ٹکراجانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
کار میں سوار عقیدت مند دہلی سے امرناتھ یاترا کے لئے جا رہے تھے۔بس ڈرائیور کے اچانک بریک مارنے سے پیچھے آ رہی کار اس سے ٹکرا گئی اور بری طرح تباہ ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت گورو، ارجن اور وجے کے طور پر کی گئی ہے. زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے جالندھر بھیج دیا گیا۔
گذشتہ شب ایک دیگر سڑک حادثہ میں چاکدانا مکندپورگاو¿ں میں دو بائکوں کے ٹکراجانے سے دو لوگوں کی موت اور اتنے ہی زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کی شناخت دنیش کوشل اور آشارانی کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں کو لدھیانہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three amarnath pilgimage among 5 killed in punjab in two road accidents in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply