جنہوں نے عوام کو لوٹا وہ ہم سے حساب مانگ رہے ہیں:وزیر اعظم نریندر مودی

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے چار ریلیوں کا آغاز موربی سے یہ کہہ کر کیاکہ اب نوبت بہ اینجا رسید کہ جنہوں نے عوام کو لوٹا وہ ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نوٹ بندش کے حوالے سے حزب اختلاف پر حملہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اگر خامی یا کمی ہےتو اسے دور کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے ریاست میںکسانوں کے لیے پردھان منتری کسان سمپاڈا یوجنا(اسکیم فار ایگرو۔میرین پروسیسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ آف ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز) شروع کی۔انہون نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ریاست میں پانی کی ایک ایکبوند بچائی ہے۔
انہوں نے یوریا کی کالا بازاری روک کر کسانوں کو فائدہ پہنچایا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے حوالے سے کہا کہ وی جب یہاں آتی تھیں تو انہیں بدبو محسوس ہوتی تجھی اور وہ رومال سے ناک ڈھک کر آتی تھیں جبکہ یہی بو جن سنگھ ( بی جے پی کا پرانا نام) اور آر ایس ایس کے لیے خوشبو ہوتی تھی۔مودی نے کہا کہ بی جے پی کا ماڈل نرمدا پراجکٹ کی مانند ہے جبکہ کانگریس کا پراجکٹ برمے(ہینڈ پمپ) جیسا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Those who looted country are questioning us says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply