اڑی حملے کے ملزموں کو بخشا نہیں جائے گا:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹرمیں واقع فوجی کیمپ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عہد کیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ اڑی کیمپ میں بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ وہ ملک کے عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ اس دہشت گردانہ حملے کے پس پشت کارفرما عناصر کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اڑی کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک کی حفاظت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صدق دلی سے ہلاک شدگان کے غمزدہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Those behind uri attack will not go unpunished says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply