یہ راہل کا آخری دورہ امیٹھی ہے: بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا پارٹی کی یاترا میں یہ امیٹھی کا آخری دورہ ہے۔ کاشی علاقے کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سون بھدر پہنچے بی جے پی ریاستی صدر کیشو پرساد موریا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی اس یاترا میں راہل گاندھی کا یہ امیٹھی کا آخری سیاسی دورہ ہے۔
انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو ذاتی کمپنی بتاتے ہوئے کہا کہ پھوپھی اور بھتیجے نے مل کر اتر پردیش کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ مسٹر موریا نے کہا کہ اکھلیش حکومت میں تمام بھرتیاں عدالت میں زیر غور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی جلد امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This will be rahuls last visit of amethi says keshav prasad maurya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply