وجے مالیہ کو یو کے سے ہند لانے کا عمل شروع

نئی دہلی:ہزاروں کروڑ کے بینک قرضوں میں ڈوبے شراب کے تاجر وجے مالیہ کو برطانیہ سے ہندوستان واپس لانے کے جانب پیش رفت کرتے ہوئے اپنے پہلے اقدام کے طور پر ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے بعد حکومت نے ان کے خلاف تفتیش میں تیزی لانے کا اگلا قدم اٹھانے کی تیاری شروع کر دی۔ سی بی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں عدالتی و سفارتی ذرائع کے توسط سے یو کے (بشمول آئرلینڈ) ، فرانس، ماریشس، یو ایس اے اور ہانگ کانگ سے باقاعدہ درخواست کرے ۔ سی بی آئی کو اگرچہ کہ مالیہ کے اثاثہ جات منجمد کر دیے جانے کی درخواستیں کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے لیکن اس جانب اس لیے سی بی آئی سرگرمی نہیں دکھا سکی کیونکہ ابھی تک جو شواہد جمع کیے گئے ان سے دور دور تک اس معاملہ میں مجرمانہ کیفیت ظاہر نہیں ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 9000کروڑ روپے لے کر 2مارچ کو ہندوستان سے فرار ہوجانے والے مالیہ کو کئی بار پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن ہر بار انہوں نے پیش ہونے کے لیے مہلت چاہی۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت خارجہ مالیہ کی حوالگی کے لیے قانونی ماہرین سے بھی رائے لے رہی ہے۔کیونکہ اب مالیہ کا برطانیہ میں قیام غیر قانونی ہو گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کے مطابق وجہ بتاو¿ نوٹس کے جواب میں وجے مالیہ ہر بار کچھ اور مہلت مانگتے رہے۔ جس کے بعدانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فریب دہی کے معاملہ میں وزارت خارجہ سے ان کی حوالگی کا عمل شروع کرنے کی استدعا کی تھی۔ذرائع مالیہ کو ہندوستان واپس لانے کے لیے حکومت برطانیہ سے تعاون مانگنے کے پہلے ہی اشارے دے چکے ہیں ۔ اس سے قبل وزارت خارجہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی سفارش پر 15اپریل کو چار ہفتہ کے لیے مالیہ کا پاسپورٹ رد کر چکی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This case is going to drive us crazy cbi official on mallya passport revocation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply