ہندوستانی طیارہ اغوا کر کے لاہور لے جانے والے دونوں ملزم بری

نئی دہلی: دہلی کی ایک سیشن عدالت نے 37سال پہلے انڈین ایر لائنز کا ایک طیارہ اغوا کر کے لاہور لے جانے کے الزام میں ماخوذ دونوں ملزموں ستنام سنگھ اور تجندر پال سنگھ کو بری کر دیا۔

ان دونوں پر الزام تھا کہ یہ ان پانچ ہائی جیکروں میں شامل تھے جو29ستمبر1981 کودہلی سے سری نگر جانے والے طیارے کو ہائی جیک کر کے لاہور لے گئے تھے۔ اس طیارے میں111مسافر اور 6 افراد پر مشتمل عملہ شامل تھا۔

پانچ سکھ ہائی جیکروں میں سے ان دوہائی جیکروں پر ایڈیشنل سیشن جج اجے پانڈے کی عدالت میں ملک سے غداری کے الزامات کا مقدمہ چلایا جارہا تھا۔ستنا م سنگھ جو واردات انجام دیتے وقت 30سال کے تھے ا ب67سال کے اور تجندر پال سنگھ 66سال کے ہیں۔

ان دونوں نے پہلے ہی پاکستان میں عمر قید کی سزا بھگت چکی ہے۔ پاکستان میں سزا بھگتنے کے بعد یہ دونوں کناڈا چلے گئے تھے اور1998میں انہیں ہندوستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔20جولائی2017کو ان دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا اور ا ابنہیں ہدایت کی گئی تھی کہ فیصلہ سنائے جاتے وقت وہ عدالت میں موجود رہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty seven years after ia plane hijacking court acquits both accused in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply