آئندہ تعلیمی سال سے غریب طلبا کی 75فیصد فیس حکومت ادا کرے گی:سمرتی ایرانی

نئی دہلی: حکومت نے آج کہا کہ آئندہ تعلیمی سیشن سے کمزور طبقے کے بنکروں کے بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد حصہ حکومت ادا کرے گی۔
کپڑا کی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے یکم اپریل 2017 سے درج فہرست ذات و قبائل ، اقلیتی طبقہ ، خط افلاس سے نیچے آنے والے، لڑکیوں اور معذور بنکروں کے بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محترمہ ایرانی نے بتایا کہ حکومت نے سال10۔ 2009 میں ایک بنکروں کی تعلیم کی صورت حال جاننے کے لئے ایک سروے کیا تھا۔ اس میں پایا گیا کہ 30 فیصد بنکر کبھی اسکول ہی نہیں گئے۔ ساتھ ہی یہ بھی پایا گیا کہ صرف ایک فیصد بنکر ہی گریجویشن پاس کر پاتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ محسوس کی گئی کہ ان کے سرپرست اسکول کی فیس نہیں بھر پاتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty per cent of weavers family members dont go to school smriti irani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply