ماروتی کمپنی کے جنرل منیجر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں 31 ملازمین کومجرم قراردیا گیا

گروگرام(ہریانہ):ہریانہ کی ایک عدالت نے مانیسر میں واقع ماروتی صنعت پلانٹ کے جنرل مینیجر اشونی دیو کو جلا کر مار ڈالنے کے معاملے میں کمپنی کے 31 ملازمین کو آج مجرم قرار دیا جبکہ117 دیگر ملازمین کو بری کر دیا گیا۔
گروگرام کے ایڈیشنل ضلع و سیشن جج آر پی گوئل نے آج ان ملازمین کو قصوروار ٹھہرایا۔ اس معاملے میں اگلے بدھ کو سزا سنائی جائے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق جن دفعات کے تحت ان ملازمین کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے ان میں پھانسی کی سزا یا پھر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 18 جولائی 2012 کو کمپنی کے مشتعل ملازمین نے پلانٹ میں آگ لگا دی تھی جس میں ایچ آر کے جنرل منیجر اشونی زندہ جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس نے اس سلسلے میں 500 ملازمین کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 147 ملازمین کو عدالت کے حکم کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کمپنی کے ذریعہ چند ملازمین کو ہٹائے جانے کی مخالفت میں مشتعل ملازم اپنے مطالبات پرتحریک چلا رہے تھے۔
تحریک اور آگ لگانے کے واقعہ کے بعد مذکورہ پلانٹ دو مہینہ تک بند بھی رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty one convicted 117 acquitted in marutis 2012 violence case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply